انسداد دھوکہ دہی کی یورپی ایجنسی نے اتحاد کے مختلف رکن ممالک میں قائم اداروں میں کروڑوں یورو کے مالیاتی خرد برد کا پتہ چلایا۔ دھوکہ دہی کے واقعات میں ہنگری پہلے نمبر پر رہا
انسداد دھوکہ دہی کے لیے قائم یورپی یونین کی ایجنسی (او ایل اے ایف)کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022ء میں یورپی یونین کے بجٹ میں 625 ملین یورو کی بے قاعدگیا ں کی گئیں، جوکہ سال2021ء کے مقابلے میں 100 ملین یورو زیادہ رقم ہے۔
او ایل اے ایف نے سال 2022 میں دھوکہ دہی کے 256 کیسز حل کرنے کے بعد اب 192 نئے معاملات میں چھان بین شروع کر دی ہے۔ یورپی یونین کی اینٹی فراڈ ایجنسی کے مطابق 2022ء میں ویسے تو یورپ کے مخلتف ممالک میں دھوکہ دہی کے واقعات کی چھان بین کی گئی اور اس فہرست میں ہنگری پہلے نمبر پر رہا۔ ہنگری میں فراڈ کے پندرہ واقعات کی چھان بین کی گئی۔
Stay Informed: Several European countries are investigating financial institutions involved in a tax fraud scheme related to tax refunds on the sale of stocks. Learn more in today's blog! #TaxFraudScheme #TaxAttorneyhttps://t.co/Ygqjl7nHJ6
— Robert J. Fedor, Esq., L.L.C. (@robertjfedor) May 30, 2023