جاپانی ماہرین نے ایسا لیمپ تیار کیا ہے جس میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعیں انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔کم از کم کمپنی نے تو یہی دعویٰ کیا ہے۔یوشیو نامی جاپانی کمپنی کے مطابق کیئر 222 نامی یو وی لیمپ ان جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرتی ہے جو لوگوں کے استعمال میں رہتی ہیں۔









