اجمیر، 13 جنوری (یو این آئی) راجستھان میں اجمیر واقع عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس سے قبل درگاہ میں کئی ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔درگاہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق درگاہ کے نظام گیٹ کے بعد شاهجهاني گیٹ اور انجمن کے دفتر کے سامنے چھتری گیٹ کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ان دونوں دروازوں کی چوڑائی کم ہونے سے کے سبب زائرین کو خاص طور پر عرس کے دوران کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے پیش نظر درگاہ کمیٹی نے انجمن کے ساتھ رضامندی سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے دونوں دروازوں کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اسے عرس کے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان اور انجمن کے سیکرٹری وحید حسین انگارا پہلے ہی دونوں دروازوں کا معائنہ کرکے باہمی اتفاق قائم کر چکے ہیں اور عرس سے پہلے ہی اسے مکمل کرا لیا جائے گا۔
اسی طرح درگاہ کمیٹی نے طویل عرصے سے التوا میں پڑے درگاہ کے سوله كھمبا واقع زمین پر زائرین کی سہولت کے لئے بیت الخلا کی تعمیر کا کام بھی شروع کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غریب نواز کا 808 واں سالانہ عرس رجب ماہ کا چاند نظر آنے پر شروع ہو جائے گا لیکن اس سے پہلے چاند دکھائی دینے پر آئندہ 19 یا 20 فروری کو سالانہ عرس کا جھنڈا چڑھائے جانے کی بھیلواڑا کے گوری خاندان کی طرف روایتی انداز میں رسم ادا کی جائے گی اور جھنڈوں کی رسم کے ساتھ ہی اجمیر شریف میں عرس میں شرکت کرنے کے لئے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔