نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جگدیپ دھن کھڑ کو مغربی بنگال کا نیا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ بہار سے مسٹر لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کرکے مدھیہ پردیش کا اور محترمہ آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کرکے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
اتر پردیش میں، بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی پھاگو چوہان کو مسٹر ٹنڈن کی جگہ بہار کا گورنر بنا یا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق سابق مرکزی وزیر رمیش بیس کو تریپورا اور قومی سلامتی کے نائب مشیر آر این روی کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
صدارتی محل کی ایک ریلیز کے مطابق ان سبھی کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔