ممبئی: بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نے اپنا پسندیدہ گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے دھرمیندر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے مداحوں سے روبرو ہونے کے لئے فوٹو اور ویڈیو بھی شیئر کرتے رہتے ہیں دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے پسندیدہ نغمے کے بارے میں بتایا ہے ۔
انہوں نے اس گانے کے ذریعہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئےآج کل کے حالات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
دھرمیندر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ دلیپ کمار کی سپر ہٹ فلم ’آرزو‘ کا نغمہ ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہیں ہو‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے ایک پوسٹ بھی لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔
دھرمیندر نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’کورونا وائرس کے خوف سے نہیں گارہا … حالت تو ایسی ہی ہے … طلعت کی میٹھی آواز میں دلیپ صاحب پر فلم ’آرزو‘ میں فلمایا گیا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔