نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعرات کو اپنی 41 ویں سالگرہ منائی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے ’’کیپٹن کول‘‘ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’اس شخص کو سالگرہ کی مبارک باد جس کے پاس کھیل کی سمجھ بوجھ اور چیلنجوں سے نمٹنے کے بے مثال طریقے ہوتے ہیں۔
آپ کی خود اعتماد ی اور سامنے سے قیادت کرنے کے انداز نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ٹیم انڈیا کوئی بھی میچ جیت سکتی ہے۔