متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں قطر کی تنہائی کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے۔
قرقاش نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صورت حال کو زیادہ سنگین نہیں بنانا چاہتے بلکہ قطر کو تنہائی کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔قطر سے عرب ممالک کو درپیش شکایات کی ایک فہرست آئندہ دنوں میں تیار کرلی جائے گی۔
qatar
انہوںنے اپنی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قطر کی سرگرمیوں کے جائزے کے لیے مغرب کا نگرانی کا نظام ہونا چاہیے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ قطر کے دہشت گردی سے متعلق کردار میں تبدیلی آ چکی ہے۔
ترکی ابھی تک قطری بحران میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کررہا ہے اور توقع ہے کہ انقرہ دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور اس بات کا ادراک کرے گا کہ اس کا مفاد دوحہ کے خلاف اقدامات کی حمایت سے وابستہ ہے۔
qatar