ارجنٹائنی فٹ بالر ڈیاگو مارا ڈونا کی اچانک موت کی خبر نے اس کے مداحوں اور چاہنے والوں کو ایک بڑے صدمے سے دوچار کردیا۔ مداحوں کی طرف سے اس صدمے کا غصہ اس شخص پر نکالا گیا جس نے کھلاڑی کی میت کو غسل دیا۔
میرڈونا کےموت کے بعد اس کی میت تیار کرنےوالے شخص کے قتل اور اس کی تردید کی خبروں کے جلومیں ایک خبر یہ بھی آئی ہے کہ کھلاڑی کی میت کوغسل دینے والےشخص کی میت کے ساتھ سیلفی کے بعد لوگوں نے اس کی خوب دھنائی کی۔ یہاں تک کہ اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی ڈیاگو ماراڈونا کی لاش تیار کرنے والے لینڈرومات لاش کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی نے ارجنٹائن میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
بعض سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے مطابق پر کلاڈیو فرنینڈس نے ماراڈونا کے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ مارا ڈونا گذشتہ بدھ کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
ارجنٹائن کی پولیس کو اس مارا ڈونا کی لاش اس کے فلیٹ سے ملی تھی۔ جس شخص نے ماراڈونا کی آخری رسومات کے لیے تیار کیا مداحوں نے اسے گھیر لیا اور اسے اٹھا کر ایک کوڑے دان میں ڈال دیا گیا۔ اسے مارا پیٹا اور مشتعل ھجوم کی جانب سے بری طرح زد و کوب کیا گیا۔
تشدد کا شکار ہونے والے شخص فرنینڈس نے تصدیق کی کہ ال پیٹرنلے محلے میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے انہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں وہ جگہ جہاں میراڈونا 1976 میں ارجنٹائن کی جونیئرز ٹیم کے ساتھ پہلی بار پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر نمودار ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجھے جانتے ہیں۔ میں محلے سے ہوں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیں مار ڈالیں گے اور ہمارے سر توڑ دیں گے۔
تاہم ایک دوسری خبر میں اس بات کی تصدیق کی کہ سیلفی بنانے والے پر قاتلانہ حملہ نہیں کیا گیا۔