نئی دہلی ، 24 ستمبر ؛بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں آئی تیزی کے دباؤ کے باعث جمعہ کے روز 18 دنوں کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جبکہ 19 ویں دن بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
گزشتہ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی کے انڈین آئل پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ، ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 88.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹراور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔
امریکی تیل کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پرآنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے بعد ،اس کے بعد بریٹ کروڈ 1.06 بڑھ کر 77.25 فی بیرل پہنچ گیا ۔ امریکی کروڈ 1.07 ڈالر بڑھ کر 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں ۔
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.34 —————— 88.82۔
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.26 —————— 96.41۔
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—————- 93.46۔
کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.72۔