نئی دہلی ، 25 ستمبر(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔
گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔