نئی دہلی ، 28 ستمبر ( یواین آئی) پیر کو ملک میں مسلسل چوتھے روز ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج ڈیزل کی قیمت میں 9-10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل چھٹے روز بھی مستحکم رہی۔
ستمبر میں ڈیزل 2.86 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ خیال رہے دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی مانگ میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ، جبکہ ڈیزل نو پیسے سستا ہوکر 70.71 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔