نئی دہلی ، 26 ستمبر ( یواین آئی) ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 18 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل چار روز سے مستحکم ہے۔
جمعہ کے روز ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی طلب(مانگ) میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ، جبکہ ڈیزل 16 پیسے سستا ہوکر 70.94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 18 پیسے کی کمی سے 77.36 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پر رقرار رہا ، جب کہ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 74.46 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی ، جب کہ ڈیزل 15 پیسے کم ہوکر 76.40 روپے فی لیٹر پر آگیا۔