بھوپال، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے 23 جنوری کو ملاقات کاوقت ملنے کے بعد آج یہاں اپنا دھرنا ختم کر دیا۔
مسٹر سنگھ نے وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے ایک اہلکار نے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ مسٹر چوہان ان سے اتوار(23 جنوری) کو تقریباً 12 بجے ملیں گے۔
مسٹر سنگھ نے اس بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے دھرناکے مقام پرمیڈیا سے کہا کہ اب وہ آج دھرنا ختم کررہے ہیں۔