ممبئی۔ ہندی سنیما کے قدآور اداکار دلیپ کمار کے کنبے سے تکلیف دہ خبر سامنے آ رہی ہے۔ خبر ہے کہ دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج صبح دنیا کو الوداع کہا۔ انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری تھی اور وہ کورونا وائرس مثبت پائے گئے تھے۔ اسلم خان کی عمر تقریبا 90 سال تھی۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں بھرتی تھے۔









