بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اداکار کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے۔