سسرال سمرکا ٹی وی شواوربگ باس فاتح دیپکا ککڑنے اپنی فیملی کی ساتھ مل کرافطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ دیپکا کی اس فیملی افطارپارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پرکافی پسند کی جا رہی ہیں۔ ان میں وہ اپنے شوہرشعیب ابراہیم اورساس سسرکے ساتھ نظرآرہی ہیں۔ سادگی سےافطارکرنے کے لئے دسترخوان پرنظرآرہی دیپکا کے سامنے لذیذ پکوان سجے ہیں اوروہ دعا کررہی ہیں۔
دیپکا کےافطارمیں ان میں پھل، سموسے، ڈھوکلہ، گلاب جامن جیسی شاندارچیزیں ہیں۔ یہ دیپکا ککڑ کےگھرکی تصویریں ہیں۔ دیپکا ککڑاورشعیب ابراہیم نے سال 2018 میں شادی کی۔ یہ شادی سرخیوں میں رہی کیونکہ دیپکا نے شادی کےلئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا۔
دیپکا کےاسلام قبول کرنے کی خبرشروعات سے چرچا میں رہی۔ کافی وقت تک اس پرچپ رہنے کے بعد دیپکا نے شادی کے بعد اس پرخاموشی توڑی۔ دیپکا نے ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت میں کہا تھا ‘جوسچ ہے وہ سچ ہے۔ ہاں میں نے اسلام قبول کیا، لیکن کیوں کیا اورکب کیا۔ مجھےلگتا ہے کہ اس بارے میں بات نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ یہ میرا ذ اتی معاملہ ہے’۔ اسلام قبول کرنے کے بعد دیپکا کا نام فائزہ رکھا گیا تھا۔