سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات 2 ماہ میں بحال ہو جائیں گے۔سعودی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔









