طالبان وزیر برائے عوامی بہبود بخت الرحمٰن شرافت نے کہا ہے کہ ہمیں سفارتکاروں نے یقین دہانی کرائی ہے امریکا اور برطانیہ واپس آئیں گے۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں طالبان وزیر نے کہا کہ کچھ غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقات ہوئی ہے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اور برطانیہ واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ سیدھے راستے سے واپس آئیں گے، شرارت نہیں کریں گے۔
بخت الرحمٰن شرافت نے مزید کہا کہ ہمارے امیرالمومنین ہی ہمارے سپریم لیڈر ہوں گے، ابھی ہماری حکومت نہیں بنی اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہیبت اللہ اخونزادہ ہمارےامیرالمومنین تھے اب بھی وہی رہیں گے۔