لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر ان کے مظفر نگر دورے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اتر پردیش اسمبلی میں شکست کے خوف سے بی جے پی مایوس ہوگئی ہے۔
اکھلیش نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے بتایا کہ میرا ہیلی کاپٹر اب بھی بغیر کسی وجہ کے دہلی میں روکا ہوا ہے اور اسے مظفر نگر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
جبکہ بی جے پی کے ایک اعلیٰ لیڈر نے ابھی یہاں سے پرواز کی ہے۔