بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو گزشتہ شب کمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم صحت میں بہتری پر اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
امیتابھ بچن کی گزشتہ شب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔
لیک ہونے والی تصویر میں امیتابھ بچن اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر موجود تھے، اور ان کے چہرے پر مفلر تھا، جس وجہ سے ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
—فوٹو: این ڈی ٹی وی
تصویر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔
اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کمر اور گردن کے درد کے چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچے تو انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا۔
تاہم ایک رات ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔