واشنگٹن:امریکا کی وفاقی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی سینیٹ کی مستقل ذیلی کمیٹی برائے تحقیقات کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ فیڈرل بیورو آف پرزنز (بی اوپی)کے ملازمین نے کم از کم دو تہائی وفاقی جیلوں میں گزشتہ دہائی کے دوران خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔









