مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں ایک ‘نئی قسم کے ابتدائی انسانوں’ سے تعلق رکھنے والی ہڈیاں پائی گئی ہیں جس کے بارے میں محققین کا کہنا ہے کہ یہ انسان کے ارتقا کے عمل پر نئی روشنی ڈالنے کا موقع فراہم کرے گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وسطی شہر رملا کے قریب سیمنٹ پلانٹ کی کھدائی پر تاریخی باقیات کا انکشاف ہوا ہے جو اب تک سامنے آنے والے ہومو جینس (ہم نوع) میں سے کسی سے مماثلت نہیں رکھتے ہیں۔









