سعودی عرب میں سونے، تانبے، زنک اور چاندی کے ذخائر سے بھرپور 25 ملین ٹن چٹان دریافت ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ چٹان مملکت کے مغربی علاقے میں واقع شہر طائف کے قریب واقع ہے۔
سونے اور معدنیات تلاش کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ اس کان پر کام کے لیے منصوبہ بندی کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او برائن ہوسکنگ نے بتایا ہے کہ مائننگ کے لیے عالمی اور مقامی شراکت داروں کے درمیان یہ مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ جس پر200 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور اس سے تقریباً 700 افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
کمپنی 2025 میں پیداوار شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے۔