عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے موصل میں داعش کی ایک بڑی انڈرگراؤنڈ جیل کا پتہ لگایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں کی یہ انڈرگراؤنڈ جیل شہرموصل کے داہنے کنارے پر بنائی گئی تھی اور اس میں بڑی تعداد میں صوبہ الانبار کے الفلوجہ، الرمادی، الصقلاویہ اور الکرمہ شہروں کے لوگوں کو قید کر کے رکھا گیا تھا۔
عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے قیدیوں کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی تفتیش اور طبی معائنے کے بعد ان کے گھر والوں کے حوالے کرنے کے لئے دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔
درایں اثنا عراقی وزارت برائے پناہ گزیناں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے جرائم اور مظالم کے خوف سے موصل سے ہجرت کرجانے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہے۔
عراق کی وزارت برائے پناہ گزینان نے کہا کہ موصل کی آزادی کے بعد مئی دوہزار سترہ تک اپنے گھروں میں واپس آنے والے خاندانوں کی تعداد چھتیس ہزار دو سو پچاس تک پہنچ گئی ہے۔