فلم سٹوڈیو ڈزنی نے کہا ہے کہ ہیکرز نے انھیں دھمکی دی ہے کہ اگر وہ تاوان ادا نہیں کریں گے تو ان کی آنے والی ایک فلم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔
’برٹنی سپیئرز زندہ ہیں،‘ سونی کی معافی
ہالی وڈ کے ایک رپورٹر کے مطابق ڈزنی کے سی ای او باب ایگر نے اے بی سی کے ملازمین کو ہیکرز کے مطالبات کے بارے میں ٹاؤن ہال میں پیر کو ہونے والی میٹنگ کے دوران بتایا۔
انھوں نے اس فلم کا نام نہیں بتایا ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق پائریٹس آف کریبین کی اگلی فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ ہے۔
ڈیزنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انھوں نے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سٹوڈیو وفاقی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
ہیکرز نے تاوان کی رقم بٹ کوائن میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں فلم کو 20، 20 منٹ کی قسطوں کی صورت میں ریلیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی فلم کو آن لائن ریلیز کرنے کی دھمکی ملی ہو۔
گذشتہ ماہ جب نیٹ فلیکس نے بھی تاوان ادا کرنے سے انکار کیا تھا تو ہیکروں کے ایک گروپ نے اورنج از دا نیو بلیک کے پانچویں سیزن کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا تھا۔
ڈیڈ مین ٹیلز نو ٹیلز امریکی سینیماؤں میں 26 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔
آئی ٹی سکیورٹی کمپنی، ای ایس ای ٹی سے وابستہ ماہر مارک جیمز کہتے ہیں کہ کوئی بھی چیز جو کہ اہم ہو چاہے ڈیجیٹل ہو یا فیزیکل اس کے چوری ہونے کا ہمیشہ امکان ہوتا ہے۔