لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری کے درمیان اترپردیش کے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دینے کے لئے سیٹوں کی تقسیم پراتفاق قائم ہوگیا ہے۔
جلد ہی اس کا رسمی اعلان کردیا جائے گا۔
اکھلیش اور جینت کے درمیان منگل کو یہاں کئی دور کی بات چیت کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر حتمی رضا مندی قائم ہوگئی۔