للت پور، 25 اپریل (یواین آی) اترپردیش کے للت پور میں کورونا وائرس کی زدمیں آنےسے سرجن ڈاکٹر راکیش دتہ کی جھانسی میں دوران علاج موت ہوگئی۔
اتوارکے روز 157 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔
اب ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7821 ہوگئی ہے، جبکہ زیرعلاج مریضوں کی تعداد 2864 اور شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 4898 ہوگئی۔