لکھنؤ : جمعرات کی رات دیر گئے 1090 چوراہے پر سڑک حادثے میں اسکوٹر پر سوار ایک ڈی جے آپریٹر کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پولیس کہہ رہی ہے کہ موت تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہوئی ہے،
جبکہ اہل خانہ کو اس کے پیچھے کسی سازش کا شبہ ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔لکشمن داس کا احاطہ قیصر باغ باشندہ 22سالہ ابھیراج سونکر والد راجیش راج سونکر ، ماں ، بیٹی و بہن کے ساتھ رہ کر ڈی جے آپریٹنگ کا کام کرتاتھا بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو ابھیراج اپنے جاننے والے سے ملنے اسکوٹر سے جیاماؤ گیا تھا۔ رات 12 بجے کے قریب 1090 چوراہے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر گوتم پلی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔