بارہ بنکی : ضلع مجسٹریٹ ستیندر کمار نے جمعہ کو ایس ڈی ایم نواب گنج اور ڈپٹی آر ایم او کے ساتھ تحصیل نواب گنج علاقہ کے تحت صفدر گنج منڈی واقع گیہوں خرید مرکز کا معائنہ کیا۔ یہاں پر کچھ کسان اپنا گیہوں لے کر تول کرانے آئے تھے۔
ان سے بات چیت کی اور خرید مرکز کے بندوبست کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد صفدر گنج پلہرری خرید مرکز کا معائنہ کیا۔ موجود گاؤں کے کسانوں سے بات چیت کی۔
گیہوں لے کر آنے والے کسانوں کو کوئی دقت نہ ہو اس کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔ اس کے بعد رام نگرتراہا بائی پاس واقع گورنمنٹ گیہوں خرید مرکز پہنچ کر بندوبست کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو ربیع خرید سال 25-2024 میں ترجیحات کی بنیاد پر ضلع کیلئے موصول ہدف کے برعکس صدفیصد گیہوں خریدنے کی ہدایت دی۔
ساتھ ہی خرید مرکز احاطہ کی صفائی ستھرائی سمیت سبھی بندوبست کو درست رکھنے کی ہدایت دی۔