کولیسٹرول جسم میں موجود مومی مادے ہیں جو صحت مند خلیوں کی تعمیر میں مدد کرتے ہیں۔ تاہم انہیں ایک حد میں رکھنا ہے۔ جسم میں کولیسٹرول زیادہ ہونے کی صورت میں خون کی نالیوں میں چربی کے ذخائر پیدا ہونے لگتے ہیں۔
ہائی کولیسٹرول دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے، اس لیے جسم کے کولیسٹرول کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھنا چاہیے۔
اس حوالے سے ماہرین غذائیت نے ہائی کولیسٹرول کے مسئلے پر توجہ دی اور بتایا کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے یا نہیں۔
انڈے، جو کہ ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور غذا ہے، صحت کے فوائد سے بھرپور ہے۔ وہ پروٹین اور امینو ایسڈ پر مشتمل ہوتے ہیں اور بینائی بڑھانے کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔
ماہرین غذائیت نے یہ بھی کہا کہ متعدد مطالعات کی بنیاد پر یہ کہنا محفوظ ہے کہ انڈے دل کی بیماریوں کا خطرہ نہیں بڑھاتے۔
انڈوں میں بہترین کوالٹی پروٹین ہونے کی وجہ سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، کم بلڈ شوگر اور خون کی کمی کے شکار افراد کو بھی انڈے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول اپنے آپ میں صحت بخش ہے، یہ تب ہی نقصان دہ ہوتا ہے جب یہ آکسیڈائز ہو جاتا ہے، خشک انڈوں کی شکل میں جو کیک مکسز، پراسیسڈ فوڈز، ڈی ہائیڈرڈ دودھ اور پروسس شدہ گوشت میں پائے جاتے ہیں۔ ان غذائی اشیاء میں پایا جانے والا آکسیڈائزڈ کولیسٹرول شریانوں میں بندش اور مزید صحت سے متعلق مسائل کا باعث بنتا ہے۔
اُنہوں نے مشورہ دیا کہ وہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر ایک انڈا کھا سکتے ہیں جن کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح نارمل ہے۔ تاہم، اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنے کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے صحت مند طرزِ زندگی گزارنی چاہیے۔