وقت کتنی تیزی سی گزرتا ہے اس بات کا اندازہ اس وقت ہوا جب اس ہفتے فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی بیسویں سالگرہ منائی گئی۔ فلم میں ہیرو کا کردار نبھانے والے ہیرو شاہ رخ خان اور سلمان خان آج بھی راہل اور امن کی طرح ہیرو بنے ہوئے ہیں جبکہ فلم کی ہیروئنز رانی مکھرجی اور کاجول اب مختلف کرداروں میں نظر آنے لگی ہیں۔
بحرحال اس موقعے پر شاہ رخ نے اپنے حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرن جوہر نے جب انھیں اس فلم کی سکرپٹ سنائی تو انھیں یہ کہانی بیکار اور بکواس لگی تھی حالانکہ فلم بہت اچھی بنی۔’ لیکن انھوں نے کرن جوہر کے جذبے کو دیکھتے ہوئے فلم سائن کی تھی۔ اب کوئی خان صاحب سے یہ پوچھے کہ بھائی اسی بکواس سکرپٹ نے فلم میں آپ کے کردار ‘راہل’ کو امر کر دیا اور آپ انڈٹسری کے سپر سٹار بنے۔
فلم میں امن کا کردار نبھانے والے سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میں انکا رول چھوٹا تھا لیکن انھیں سکرپٹ پسند آئی تھی اور کرن جوہر نے ان کی بہن الویرا سے سفارش کی تھی کہ وہ سلمان کو یہ رول کرنے پر رضامند کریں اور سلمان اپنی بہن کو نہ نہیں کر سکے۔