نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد خارجہ پالیسی پر انتہاپسندوں کے غلبے کا خدشہ ہے، امریکی جریدہ
انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔