واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان میں پیش آئے ایئر انڈیا طیارہ حادثہ کے معاملے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے سلسلے میں مدد کے لئے ہر طرح کی امداد کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا، “ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہم فوراً کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں نے انہیں بتایا ہے کہ جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں، ہم فوراً وہاں پہنچ جائیں گے۔”