سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ نہیں لے رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر بعد میں ہونے والے مباحثوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔