واشنگٹن،9 جنوری(یواین آئی) ٹوئٹر پر بہت ہی زیادہ متحرک رہنے والے رخصت پذیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے بلاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔
اس حوالہ سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے بلاک کردیا گیا ہے۔