ہندوستان کے وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے لئے اجتماعی کوششوں اور کثیرالجہتی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بنارس میں منعقدہ گروپ بیس کی وزرا کانفرنس کا ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کیا ۔ انھوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو اجتماعی کوششوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے لئے ترقی ایک بنیادی مسئلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا کی عالمی وبا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحرانوں سے سخت دھچکا پہنچا ہے۔ قرض کے خطرات اور مسائل سے نجات دلانے کے لئے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
राष्ट्र के विकास में युवाओं को ज्यादा से ज्यादा भागीदारी मिले, इसके लिए हमारी सरकार कृतसंकल्प है। इसी कड़ी में कल सुबह 10.30 बजे वीडियो कॉन्फ्रेंसिंग के जरिए एक और रोजगार मेले का हिस्सा बनूंगा। इसमें करीब 70,000 नियुक्ति-पत्र वितरित किए जाएंगे।https://t.co/nJ0FOUMvai
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2023