نئی دہلی: گوگل نے دنیا کی پہلی خاتون انجنیئر ایلیسا لیونڈا جیمفرے اسکیو کی 131 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
ایلیسا کی پیدائش 10 نومبر 1887 کو رومانیہ کے شہر گلاٹي میں ہوئی۔ انہوں نے بخاریسٹ کے سینٹرل اسکول آف گرلز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے بخاریسٹ کے اسکول آف ہائی اینڈ برجج میں انجینئرنگ کی تعلیم کے لئے درخواست کی لیکن لڑکی ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست ردکر دی گئی۔ اس وقت سمجھا جاتا تھا کہ صرف مرد ہی انجینئر ہو سکتے ہیں، لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور 1909 میں جرمنی کی رائل ٹیکنیکل اکیڈمی میں داخلے کے لئے درخواست دی۔ یہاں ان کی درخواست منظور ہو گئی، لیکن لڑکی ہونے کی وجہ سے یہاں بھی انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے ڈگری حاصل کرنے کے سوٹ وہ وطن لوٹ آئیں۔
محترمہ ایلیسا ایسوسی ایشن آف رومانین انجینئرز کی پہلی خاتون رکن بھی تھی۔ ا یلیسا نے ریڈ کراس سوسائٹی کے ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پٹار موس اسکول آف گرلز میں طبیعیات اور کیمیا بھی پڑھائی۔
رومانیہ کی حکومت نے 1993 میں ان کی خدمات کی یاد میں رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کی ایک اسٹریٹ کا نام ان کے نام پر رکھ دیا۔ محترمہ ایلیسا کا 25 نومبر 1973 کورومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ میں انتقال ہو گیا۔