نئی دہلی، 22 اکتوبر (یواین آئی) دواساز کمپنی ڈاکٹر ریڈی نےسائبر حملے کے بعد پوری دنیا میں پھیلے اپنے کئی کارخانوں میں کام روک دیا ہے اور اپنا ڈاٹا سینٹرکی خدمات الگ کردی ہیں۔
کمپنی نے آج یہ جانکاری دی کہ اس نے احتیاطا یہ کام کیا ہے۔ کمپنی کے چیف انفارمیشن آفیسر مکیش راٹھی نے بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں سبھی خدمات دوبارہ شروع ہوسکتی ہے اور سائبر حملے کا کوئی بڑا اثر کمپنی کے کام پر نہیں پڑے گا۔
ذرائع کےمطابق کمپنی کے ہندوستان کے علاوہ امریکہ، روس، برطانیہ اور برازیل میں واقع کارخانوں میں کام روکا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی ڈاکٹر ریڈی کو روس کی کورونا ویکسین ’اسپوٹنک وی‘ کا ہندوستان میں انسانی ٹسٹ کرنے کی منظوری ملی تھی۔