سہسرام:بہار کے روہتاس ضلع میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت کے معاملے میں آج کچھوا تھانہ کے تھانہ انچارج سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ سات دیگر پولیس جوانوں کو پولیس لائن میں فوری اثر سے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
یہ کارروائی ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے حکم سے کی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ روہتاس ضلع کے کچھوا تھانہ حلقہ کے دنوارا گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ چار دیگر بیمار ہو گئے ۔