کانپور : شیوراج پور تھانہ علاقہ میں جمعہ کی صبح دردناک حادثہ ہوا۔ یہاں دگیانا موضع کے سامنے ٹرک بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے سے نیچے گر گیا۔ حادثہ میں ٹرک کے نیچے دبنے سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس کی لاش کو ٹرک سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
سنت روی داس نگر ضلع کے گوپی گنج تھانہ علاقہ کے المئو جگن ناتھ پور موضع کے رہنےوالے رنجیت کمار پال (22) ولد سیتا رام پال ٹرک میں سامان لاد کر شیوراج پور ہوتے ہوئے کانپور کی جانب جا رہا تھا۔
اسی دوران دگیانا موضع کے سامنے اوور برج کے پاس پہنچتے ہی ٹرک بے قابو ہوکر ڈیوائیدر سے ٹکراکر پلٹ گیا، حادثہ میں ٹرک ڈرائیور کی دب کر موت ہوگئی۔ پولیس نے کرین کی مدد سے لاش کو نکلواکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ اسی کے ساتھ متوفی کے کنبہ والوں کو اطلاع دی گئی۔