بھرت پور : راجستھان میں بھرت پور کی آگرہ جے پور قومی شاہراہ نمبر 21 پر سیور تھانہ علاقہ کے جاٹولی گھنا کے نزدیک آج ایک پرائیویٹ بس کے پلٹ جانے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ ڈیڑھ درجن سے زیادہ مسافر بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بس اترپردیش کے اورئی سے جے پور جارہی تھی لیکن نیشنل ہائی وے 21پر جاٹولی گھنا گاوں کے نزدیک بنی پلیا پر آگے چل رہے بھوسے سے بھرے ٹریکٹر کی وجہ سے بے قابو ہوکر سڑک پر پلٹ گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔