ابوظبی: دبئی میں جہاں ان گنت عالمی عجوبے اور حیرت انگیز مقامات و عمارات ہیں، وہیں اب بغیر ڈرائیور گاڑیاں بھی چلنے کو تیار ہیں،اس سلسلے میں حکومت نے باقاعدہ لائسنس بھی جاری کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی میں اماراتی حکومت نے ایک کمپنی کو بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلانے کا باقاعدہ لائسنس جاری کردیا ہے، جس کے بعد اب جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں دبئی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
ابوظبی میں نائب صدر شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی زیر صدارت وزرا کونسل کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اماراتی قومی توانائی کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی اور اگلے7 برس میں قابل تجدید توانائی 3 گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
The new law on driverless vehicles issued by @HHShkMohd is a bold move towards accelerating Dubai's smart mobility transformation. It's great to see the city taking a lead in attracting investments to the sector. #SmartDubai #DriverlessVehicles @UAEmediaoffice pic.twitter.com/RdoqRJHUN1
— Analyn Ayad (@itsanalynAyad) April 15, 2023