بارہ بنکی۔(نامہ نگار)۔تھانہ حیدر گڑھ کی پولیس ٹیم نے مینول انٹلیجنس کی بنیاد پر دوملزمین؍نشیلی اشیاء کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔جن میں سکھ چین سنگھ ولد بلکار سنگھ اور گوپی سنگھ ولد بھان سنگھ ساکنان ہرک واس تھانہ لہرا گنگا ضلع سنگرور پنجا ب کو بڑا گاؤں قصبہ وتھانہ حیدرگڑھ سے گرفتار کیاگیا۔
ملزمین کے قبضہ سے کل ۸۹کلو ۳۳ گرام ناجائز نشیلی اشیاء ڈوڈ ا (پوستا کا چھلکا) ، ٹرانسپورٹ میں استعمال ایک عدد کار نمبر ایچ آر ۱۱؍ایل ۹۰۰۱، دوعددموبائل فون ، ایک عدد ڈرائیونگ لائسنس و ۱۹۰۵روپئے نقد برآمد کئے گئے۔
ملزمین کے خلاف تھانہ حیدر گڑھ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔پوچھ گچھ سے روشنی میں آیا کہ ملزمین کے ذریعہ نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کی جاتی ہے،ملزمین کے ذریعہ مذکورہ نشیلی اشیاء بہار سے خرید کر ہریانہ لے جائی جارہی تھی۔
حیدرگڑھ پولیس کی ٹیم نے مینول انٹلیجنس کی بنیاد پر دونوں ملزمین جو کہ نشیلی اشیاء کے اسمگلر ہیں جن میں سکھ چین سنگھ ولد بلکار سنگھ اور گوپی سنگھ ولد بھان سنگھ ساکنان ہرک واس تھانہ لہرا گنگا ضلع سنگرور پنجاب کے رہنے والے ہیں۔