سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگس اینگل کی جانچ کررہے نارکوٹکس کنٹرول بیرور نے پیر کو اداکار ارجن رامپال کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ این سی بی کی ایک ٹیم ارجن رامپال کے گھر اور دفتر میں سرچ آپریشن کررہی ہے ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق ارجن رامپال کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔









