سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ دبئی حکومت نے وزٹ ویزہ پر بیرون ملک سے سیاحوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سپریم کمیٹی اینڈ ڈیزاسٹرز منیجمنٹ نے نئی شہریوں، سیاحوں اور رہائشیوں کے لیے کورونا وبا کے دوران نئی ایئر پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق 7 جولائی سے سیاحوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور وزٹ ویزہ پر آنے والوں کے لیے تمام ایئرپورٹس کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔
امارات میں داخلے سے قبل مسافر کو کورونا منفی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگی جب کہ ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے اور مثبت ٹیسٹ آنے پر مسافر کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 22 جون سے رہائشیوں اور ویزہ کے حامل افراد کو امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہری اور رہائشی 23جون سے باہر جا سکیں گے۔