دبئی: دبئی حکام نے کئی اوباش نوجوانوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کرکے ان کے والدین کو بھی طلب کر لیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی مصروف شاہ راہوں پر اوباش نوجوان نے اپنی موٹر سا ئیکلوں کے سائلنسر نکال کر شور شرابا کرنے پر دبئی موٹروپولیٹن پولیس نے متعدد مذکورہ نوجوانوں کی موٹر سائیکلیں چھین لی۔ مقامی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقوں میں شور شرابا کرنے پر نوجوانوں کے والدین کو بھی طلب کر لیا گیا۔
اعلیٰ حکام کو افطار کے بعد رہائشی علاقوں میں نوجوانوں کی ہلڑ بازی، خطرناک طریقے سے بائیک چلانے اور شور شرابے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق ایسے کام نہ صرف خود کے لیے بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ دبئی حکام نے عوام سے ایسے واقعات کی اطلاعات 901 ہیلپ لائن یا پولیس موبائل ایپ پر دینے کی اپیل کی ہے۔