جدید فنِ تعمیر کے لیے دنیا بھر میں مشہور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اب مصنوعی چاند بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ مصنوعی چاند بالکل اصلی چاند کی کاپی ہو گا، جس کی تیاری میں4 بلین پاؤنڈز سے زائد کی لاگت آئے گی اور اس پراجیکٹ کی مالی اعانت ’مون ورلڈ ریزورٹس‘ کمپنی کرے گی۔
کینیڈا کے ایک بزنس مین اور مصنوعی چاند بنانے کے پراجیکٹ کے شریک بانی مائیکل ہینڈرسن نے 30 میٹر بلند عمارت کے اوپر چاند بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی لمبائی 274 میٹر ہو گی۔
اس پراجیکٹ کو ’مون‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین پر رہتے ہوئے خلائی سیٹلائٹ کو دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مائیکل ہینڈرسن نے بتایا ہے کہ چاند کے اندر ایک ریزورٹ ہو گا جس میں 4 ہزار کمروں کا ہوٹل، 10 ہزار لوگوں کی گنجائش والا ارینا، ایک نائٹ کلب اور ایک فلاحی مرکز ہو گا، مہمان اس بات کا بھی تجربہ کر سکیں گے کہ چاند پر چلنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔
Canadian entrepreneur Michael Henderson plans to build a massive 900 foot artificial moon on top of a 100 foot building in Dubai, UAE. 😮
The project – called MOON – would essentially provide the experience of visiting the space satellite without having to leave Earth.#dubai pic.twitter.com/FOJ6gIdi56
— No Next Question (@NoNext_Question) May 20, 2023