برطانوی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی سابقہ اہلیہ کا فون ہیک کرنے کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر کے استعمال کی اجازت دی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ جاسوسی کا سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ استعمال کرتے ہوئے 47 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین، ان وکلا اور وفد کے فون ہیک کیے گئے۔
یہ فون لندن میں جوڑے کی طلاق سے متعلق حراستی کیس کے دوران ہیک کیے گئے تھے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے 72 سالہ نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شہزادی حیا کا فون ہیک کرنے کے لیے کروڑوں پاؤنڈز کا سافٹ ویئر استعمال کرنے کی اجازت دی۔
یہ سافٹ ویئر صرف ملکی حکومت کے استعمال کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔