لکھنؤ: سینٹ برناڈز اسکول میںنرسری کی طالبہ بتول صبور نے ۵ سال کی کم عمر میں قرآن پاک پڑھ کر مکمل کیا۔ منصور نگر میں رہنے والے صبور کی بیٹی بتول نے بتایاکہ اتنی کم عمر میں قرآن پاک پڑھ کرمکمل کرنے میں اس کے استاد عبدالعظیم اور والدین نے بہت مدد کی ۔
صبورنے بتایا کہ قرآنی تعلیم ہی نہیں بتول اسکول میں بھی اپنے درجہ میں پہلے مقام پر ہے۔ کم عمر میں قرآن پڑھ کرمکمل کرنے پر بتول کو مقامی لوگوں نے مبارک باد دیتے ہوئے روشن مستقبل کی تمنا کی ہے۔