لکھنؤ: گزشتہ تین دنوں میں کورونامریضوںکی تعدادمیں اچانک ہوئے اضافہ سے دو کووڈاسپتالوں کے بیڈ فل ہو گئے۔ بی کے ٹی کے رام ساگرمشر اسپتال اور راج نرائن لوک بندھو اسپتال کو کووڈ -2 لیول کا اسپتال بنایا گیا ہے۔
آر ایس ایم اسپتال میں کورونا مریضوںکی بھرتی کیلئے ۷۰ بستر ہی دستیاب ہیں اور ۲۴ گھنٹے میں ۱۷ نئے مریض آنے سے وہاں کووڈ مریضوںکی تعداد ۷۴ ہوگئی اب اور مریضوںکیلئے اسپتال میں بستر نہیں ہیں۔ لوک بندھو اسپتال کے ۱۰۰ بستروںمیں سے ۸۵ پر مریض ہیں یعنی ۱۵ بیڈ ہی باقی ہیں۔
اب اگرمریض بڑھےتو ان کا بھرتی کرنا مشکل ہوگا۔ رام ساگرمشرااسپتال کے افسران کاکہناہے کہ اس مسئلہ کیلئے سی ایم او کو بتایا جا چکا ہے۔ کووڈ مریضوںکا علاج کرنے والے ڈاکٹر روہت سنگھ کاکہنا ہے کہ جوبھی بستر دستیاب ہیںان پر مریض بھرتی کئے جاچکے ہیں اب اگراور مریض آئےتو مشکلوں میںاضافہ ہو سکتا ہے۔
لوک بندھو اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی ایس نیگی کاکہنا ہے کہ اسپتال میںموجودہ وقت میں ۱۰۰ بستروںپر ۱۰۰ کورونامریض بھرتی ہوسکتے ہیں لیکن اگرمریض بڑھتے ہیں تو بستروںکی تعداد ۲۰۰-۱۵۰ تک بڑھاسکتے ہیں اس کیلئے اسپتال میں وسائل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح مریض آرہے ہیںاسی طرح مریض ڈسچارج بھی ہورہے ہیں۔ یہ تین چار دن میں اچانک مریضوںمیں تیزی آئی جس سے پریشانی نظرآرہی ہے لیکن اس کے بندوبست کیلئے تیاری پہلے سے ہی کر رکھی ہے۔